لڑکوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والی لڑکی کو جیل بھیج دیا گیا

لڑکی کے موبائل فون سے بلیک میلنگ کے لیے بنائی گئی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں


کورٹ رپورٹر October 15, 2020
ملزمہ لڑکوں کو غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کررہی تھی(فوٹو، انٹرنیٹ)

مقامی عدالت نے لڑکوں کو ہراساں اور بلیک میلنگ کرنے والی لڑکی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو لڑکوں کو ہراساں اور بلیک میلنگ کرنے والی لڑکی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا ملزمہ کے خلاف طاہر نامی شخص نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

ملزمہ غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کررہی تھی۔ لڑکی کے موبائل فون سے بلیک میلنگ والی کئی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ عدالت نے ملزمہ سمیرا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کر کے چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

قبل ازیں کراچی کی تاریخ میں سائبر کرائم سرکل کو موصول ہونے والے انوکھے کیس کی کارروائی کے دوران اسکول ٹیچر سمیرا نامی خاتون کو گرفتار کیا۔ سائبر کرائم حکام کے مطابق متاثرہ شخص طاہر کی ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو شکایت درج کروائی تھی۔

ملزمہ کے موبائل فون سے سے بلیک میلنگ اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمہ نے لڑکے سے دوستی کی اور اپنے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنا لیں۔ خاتون نے لڑکے کو شادی کا کہا۔ لڑکے نے انکار کیا تو ملزمہ خاتون نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔ گرفتار ملزمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کئی جعلی آئی ڈیز بنا رکھی ہیں۔ گرفتار خاتون نے دوران تفتیش کئی انکشافات بھی کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں