پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں جی 20 ممالک سے بڑا ریلیف مل گیا

پیرس کلب کا پاکستان کے ذمے کل قرض 10 ارب 92 کروڑ ڈالر ہے


Irshad Ansari October 15, 2020
قرض میں ریلیف کے لیے پاکستان جی 20 ممالک سے باقاعدہ معاہدہ کرے گا(فوٹو، فائل)

LONDON: جی 20 ممالک کی جانب سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں آئندہ سال جون تک کا ریلیف مل گیا۔

جی 20 ممالک کی جانب سے غریب ملکوں کیلئے قرض ادائیگی میں مزید ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پاکستان اور جی 20 ممالک کے درمیان باقاعدہ معاہدہ آئندہ ماہ ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں میں ریلیف جون 2021 تک ملے گا تاہم وزارت خزانہ کے مطابق جی 20 ممالک کو قرض اقساط کی ادائیگی آئندہ مالی سال کے دوران کرنا ہو گی۔

پاکستان کو جی 20 ممالک سے تقریبا 2 ارب ڈالر کا ریلیف ملا تھا۔ آئندہ چھ ماہ کے دوران جی 20 ممالک کو تقریبا 50 کروڑ ڈالر ادائیگی کرنا تھا جبکہ دستاویز کے مطابق پیرس کلب کا پاکستان کے ذمے کل قرض 10 ارب 92 کروڑ ڈالر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں