زرمبادلہ کے ذخائر میں 35 کروڑ ڈالر کی کمی

کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 21 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں


Business Reporter October 15, 2020
کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 21 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ (فوٹو : فائل)

LONDON: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11 ارب 79 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران غیر ملکی قرضوں کی مد میں 50 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 21 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں