غزل گائیکہ منی بیگم کان کے آپریشن کے بعد بھارت چلی گئیں

گلوکارہ دوہفتے تک بھارت کے مختلف شہروں میں پرفارم کرنے کے بعدواپس کراچی آئینگی


Qaiser Iftikhar December 21, 2013
گلوکارہ دوہفتے تک بھارت کے مختلف شہروں میں پرفارم کرنے کے بعدواپس کراچی آئینگی۔ فوٹو: فائل

اپنے مخصوص اندازگائیکی کی وجہ سے منفردپہچان رکھنے والی معروف غزل گائیکہ منی بیگم کان کا کامیاب آپریشن کروانے کے بعد پرفارم کرنے کے لیے بھارت روانہ ہوگئیں ہیں۔

جہاں وہ دو ہفتے قیام کرنے کے دوران مختلف مقامات پرسجنے والی محفلوںمیں اپنے فن کا جادو جگائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا شفٹ ہوجانیوالی معروف غزل گائیکہ منی بیگم کچھ عرصہ قبل کان میں شدید تکلیف کے باعث علاج کروانے کے لیے کراچی پہنچیں جہاں پرمقامی اسپتال سے ان کا کامیاب آپریشن کروایا گیا ۔

 photo 5_zps506bc03d.jpg

ڈاکٹروں کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ آرام کا مشورہ دیا گیا جس پرعمل کرتے ہوئے ایک ماہ سے زائد تک منی بیگم کراچی میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہیں اورمکمل صحتیاب ہونے کے بعد ان دنوں وہ بھارت کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف مقامات پراپنے فن کا مظاہرہ کرینگی۔ گلوکارہ منی بیگم کی چھوٹی بہن نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ بھارت کے مختلف شہروں میں پرفارمنس کے بعد منی بیگم ڈیڑھ ہفتے بعد کراچی پہنچ جائیں گی اورپھریہاں مخلتف چینلز کی نشریات میں بھی شریک ہونگی۔

یصر افتخار

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں