ریتھک سے علیحدگی پر کسی کو ذمے دار نہیں ٹھہراتی سوزانے خان

ارجن رامپال ہمارے خاندانی اور قریبی دوست ہیں ان کو ہماری علیحدگی کاذمے دار ٹہرانا درست نہیں، سوزانے


APP December 21, 2013
ارجن رامپال ہمارے خاندانی اور قریبی دوست ہیں ان کو ہماری علیحدگی کاذمے دار ٹہرانا درست نہیں،سوزانے فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن کی سابق اہلیہ سوزا نے نے کہا ہے کہ اس کی ریتھک سے علیحدگی کا ذمے دار کسی کو نہیں ٹہرایا جا سکتا۔

سوزا نے خان نے ممبئی میں گزشتہ روز اپنے ریٹیل بوتیک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اداکار ارجن رامپال ہمارے خاندانی اور قریبی دوست ہیں ان کو ہماری علیحدگی کاذمے دار ٹہرانا درست نہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ریتھک اور میرے درمیان علیحدگی بلاشبہ افسوس ناک ہے لیکن میں کسی دوسرے کو اس کے لیے ذمے دار نہیں ٹہراتی اور نہ ہی اس علیحدگی کی وجہ بیان کر سکتی ہوں۔ ریتھک روشن اور سوزا نے خان میں چار سال دوستی کے بعد دسمبر 2000 میں شادی ہوئی تھی۔ ان کے ریتک سے دوبیٹے ہری ہان اور ہری دھان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں