زمبابوین وفد کی واپسی پاکستان میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا
ارکان نے لاہور اورراولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں انتظامات کا جائزہ لیا،ٹیموں کی سیکیورٹی پر انھیں بریفنگ بھی دی گئی۔
زمبابوے کے 5 رکنی وفد نے پاکستان میں سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
پاکستان میں سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دینے کے بعد زمبابوے کا5 رکنی وفد وطن واپس چلاگیا۔ ارکان نے لاہور اورراولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں انتظامات کا جائزہ لیا،ٹیموں کی سیکیورٹی پر انھیں بریفنگ بھی دی گئی۔
پروگرام کے مطابق زمبابوین کرکٹ ٹیم 20اکتوبر کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے جہاں 5روز قرنطینہ کے بعد پریکٹس اور پھر30 اکتوبر سے راولپنڈی میں ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا۔3 ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔