پاکستان کا آلودہ ترین ملکوں کی درجہ بندی میں دوسرا نمبر

سالانہ 1 لاکھ 13 ہزار 500 اموات، 12.51 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوتا ہے

سالانہ 1 لاکھ 13 ہزار 500 اموات، 12.51 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان دنیا میں آلودہ ترین ملکوں کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آ گیا.

پاکستان میں انڈور و آؤٹ ڈور فضائی آلودگی کے نتیجے میں سالانہ 1 لاکھ 13 ہزار 500 اموات ہوتی ہے جبکہ فضائی آلودگی سے ماحول کو سالانہ 12.51 بلین امریکی ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔


ایکسپریس کو دستیاب مسودے کے مطابق فضائی آلودگی کے نتیجے میں پاکستانیوں کی اوسط عمر میں ڈھائی سال کی کٹوتی ہوئی ہے۔ عالمی ایئر کوالٹی انڈیکس رپورٹ 2019 کے مطابق پاکستان فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا آلودہ ترین ملک ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان میں فضائی آلودگی کی جانچ اور اس میں بہتری لانے سے متعلق پاکستان کلین ایئر پروگرام 2020کا مسودہ مرتب کیا ہے۔

مسودے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ بنک کی رپورٹ 2019 کے مطابق پاکستان میں سالانہ بیماریوں اور اموات کی مجموعی تعداد میں سے 9 فیصد اموات فضائی آلودگی کے سبب ہورہا ہے۔
Load Next Story