تنظیم سازی مکمل نہ ہونے سے پنجاب میں تحریک انصاف غیر فعال

ٹکٹ ہولڈرز، عہدیداروں میں اختلاف، انتخابی حلقے ’نو گو ایریا‘ بن گئے


رضوان آصف October 16, 2020
یو سی سطح پر عوام اور تحریک انصاف میں روابط کم ترین سطح پر جا پہنچے۔ فوٹو: فائل

پنجاب میں تحریک انصاف بحیثیت سیاسی تنظیم غیر فعال ہو چکی۔

مسلم لیگ ن کی سیاسی طاقت کا مرکز سمجھے جانے والے پنجاب میں تحریک انصاف بحیثیت سیاسی تنظیم سنگین انوعیت کی مایوسی، بد نظمی اور لاوارثی کے سبب غیر فعال ہو چکی۔

بیورو کریسی کے عدم تعاون کے سبب عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کام نہ ہونے اور حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابو نہ پانے کی وجہ سے ''انتخابی حلقے'' ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں کیلیے ''نو گو ایریا'' بن چکے۔

ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں کے درمیان سخت قسم کے شکوے شکایات اور اختلافات موجود ہیں تو دوسری جانب منتخب اراکین اسمبلی اور وزراء کیساتھ پی ٹی آئی کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں جبکہ لاہور کے 40 میں سے 15 سے زائد پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر غیر اعلانیہ طور پر حلقہ اور تنظیمی سیاست سے کنارہ کش ہو چکے جبکہ یونین کونسل پر تنظیم سازی نہ ہونے کیوجہ سے عوام اور تحریک انصاف کے درمیان روابط کم ترین سطح پر جا پہنچے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |