خان جہاں بہادر کا مقبرہ خستہ حال ہوگیا

زلزلوں ،پاک بھارت جنگ کے دوران نقصان پہنچا،اطراف میں ریلوے کالونی بن چکی


آصف محمود October 16, 2020
پنجاب آثار قدیمہ ،محکمہ سیاحت کی زیر نگرانی بحالی مکمل ہونے پرسیاحت کا مرکز بنے گا۔ فوٹو: فائل

لاریکس کالونی مغلپورہ میں نہر کے قریب واقع خان جہاں بہادر ظفر جنگ کوکلتاش کا مقبرہ خستہ حال ہوگیا۔

پنجاب آثار قدیمہ کے کنزرویشن فورمین عبدالوحید فاروقی نے بتایا خان بہادر، اورنگزیب عالمگیرکے دورمیں مغل سالار تھے،انھیں اپریل 1691ء میں لاہور کا صوبیدار مقرر کیا گیاتاہم جون 1693ء میں معزول کر دیا گیا۔وہ معزولی کے دوران 23 نومبر1697ء کولاہور میں چل بسے،جس پر یہ مقبرہ تعمیرکیا گیا ۔

ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق زلزلوں اورپاک بھارت جنگ کے دوران اس مقبرے کو نقصان پہنچا۔اس کے اطراف میں ریلوے کالونی بن چکی۔ برطانوی دور میں مقبرے کو ناچ گھر میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے عہد میں مقبرے پرلگا سنگ مرمراتارکر قبر کا نشان ختم کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں