ٹیکسٹائل کی برآمدات میں جولائی تا نومبر 6 فیصد اضافہ

خوراک2.6،آلات جراحی5،فارما74،انجینئرنگ گڈزکی ایکسپورٹ 37فیصد بڑھ گئی


Business Desk December 21, 2013
جیولری77 اور سیمنٹ کی برآمدات میں8 فیصد کمی آئی، پاکستان بیورو شماریات۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے اشیائے خوراک کی برآمدات جولائی سے نومبر تک 2.63 فیصد کے اضافے سے 1 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ 11 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 5 ماہ میں فوڈ گروپ میں چاول17.76، مچھلی اور اس سے تیاراشیا15.94، پھل 39.60، سبزیوں 33.19،دالوں186.60، تمباکو28.60 اور تیلداربیج واجناس کی برآمدات میں101.66 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گندم، چینی، مصالحہ جات اور دیگر اشیائے خوراک کی ایکسپورٹ میں کمی ہوئی۔

 photo 2_zpscf4d6f40.jpg

اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 6.02 فیصد بڑھ کر5ارب 68کروڑ 40لاکھ 69 ہزار ڈالر رہی، ٹیکسٹائل گروپ میں کاٹن یارن، ٹاولز، خیموں، دیگر اقسام کی یارن، کارٹن کارڈڈکی ایکسپورٹ میں کمی جبکہ خام روئی 63.09، کاٹن کلاتھ3.49، نٹ ویئر2.40، بیڈویئر20.37، ریڈی گارمنٹس5.47، آرٹ سلک سائنتھیٹک ٹیکسٹائل14.36، میڈاپس 13.68 اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 14.17 فیصداضافہ ہوا، اس کے علاوہ کھیلوں کے سامان کی برآمدات معمولی اضافے سے 12کروڑ 62لاکھ 22ہزار ڈالر، آلات جراحی 5 فیصد کے اضافے سے 13کروڑ32لاکھ71 ہزارڈالر، کیمیکل وفارما پراڈکٹس 73.82 فیصد بڑھ کر54کروڑ 54لاکھ 52ہزار ڈالر، انجینئرنگ گڈز 37.61 فیصد کے اضافے سے 14کروڑ 23لاکھ12ہزار ڈالر، جیولری 77 فیصد گھٹ کر20کروڑ 13لاکھ36ہزار ڈالر اور سیمنٹ کی برآمدات 8فیصد کمی سے 22کروڑ 53لاکھ ڈالر رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں