صدرآصف زرداری کے عہدہ صدارت کے چار سال مکمل

قومی اسمبلی 5واںسال مکمل کررہی ہے،پارلیمنٹ بنیادی ترامیم،قانون سازی کرنے میں کامیاب


APP September 07, 2012
قومی اسمبلی 5واںسال مکمل کررہی ہے،پارلیمنٹ بنیادی ترامیم،قانون سازی کرنے میں کامیاب۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: پاکستان میں منتخب جمہوری صدر کے چار سال مکمل ہوئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی اپنا پانچواں سال مکمل کرنے کے قریب ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی مفاہمت کی پالیسی کی وجہ سے کسی بھی جماعت کے پاس سادہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود پارلیمنٹ بنیادی نوعیت کی آئینی ترامیم اور قانون سازی کرنے میںکامیاب رہی۔ فروری 2008 کے انتخابات کے بعد جمہوری حکومت نے ذمے داریاں سنبھالیں تو وفاق کی علامت اور سب سے بڑی جماعت کیلئے نوزائدہ جمہوریت کومحفوظ رکھنا ایک بڑا چیلنج تھا۔

پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اہم قومی معاملات میں سیاسی اور عسکری قیادت نے متفقہ پالیسیاں و ضع کیں اور انکے نفاذ میں کوئی عالمی طاقت بھی رکاوٹ نہ بن سکی۔ سیاسی اورجمہوری لحاظ سے پاکستان نے گزشتہ ساڑھے چار سال میں جو سنگ میل عبور کئے ہیں وہ مفاہمت اوراتفاق رائے کے بغیر ممکن نہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں