امریکی سفارتخانے کی پاکستانی فورسزپردہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

شمالی وزیرستان اوربلوچستان حملوں کے متاثرین کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں، امریکی سفارت خانہ


ویب ڈیسک October 16, 2020
دہشت گردوں کے اورماڑہ کے قریب سیکیورٹی فورسز پرحملے میں 7 ایف سی جوان اور 7 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے: فوٹو: فائل

امریکی سفارتخانے نے پاکستانی فورسزپردہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

امریکی سفارتخانے نے پاکستانی فورسزپردہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان اوربلوچستان حملوں کے متاثرین کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔

گزشتہ روزدہشت گردوں کے اورماڑہ کے قریب سیکیورٹی فورسز پرحملے میں 7 ایف سی جوان اور 7 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں متعدد دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

شہید ہونے والوں میں صوبے دارعابد حسین، نائیک محمد انور، لانس نائیک افتخار احمد، سپاہی محمد نوید، لانس نائیک عبداللطیف، سپاہی عمران خان، حوالدار (ر) سمندر خان، محمد فواد اللہ، عطااللہ ، وارث، عبدالنافع، شاکر اللہ، عابد حسین شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں