وزیراعظم نے پاکستان میں دل کے اسٹنٹس کی تیاری کا افتتاح کردیا

پاکستان اسٹنٹ تیار کرنے والا دنیا کا 18 واں اور مسلم دنیا کا دوسرا ملک بن گیا


ویب ڈیسک October 16, 2020
پاکستان اسٹنٹ تیار کرنے والا دنیا کا 18 واں اور مسلم دنیا کا دوسرا ملک بن گیا

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) سائنس پارک میں کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری کا افتتاح کردیا جس سے ملک دل کی بیماری کے اس علاج میں خودکفیل ہوگیا۔

وزیراعظم نے نسٹ میں کارڈیک اسٹنٹس کے پروڈکشن یونٹ کا افتتاح کردیا جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹنٹ تیار کرنے والے دنیا کے 18 ممالک میں شامل ہوگیا اور مسلم دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔ عالم اسلام میں ترکی کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہوا۔

مقامی طور پر اسٹنٹ تیار ہونے سے ملک میں دل کے مریضوں کو معیاری اور سستے اسٹنٹ دستیاب ہوں گے جبکہ ملک کو سالانہ 8 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل ٹیکنالوجی میں پاکستان کا ایک اور بڑا قدم، وزیراعظم عمران خان نے نسٹ سائنس پارک میں دل کے اسٹنٹس کی مینو فیکچرنگ کا افتتاح کردیا۔ یہ اسٹنٹس یورپی معیار کے مطابق ہیں، اس سہولت کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اسٹنٹس بنانے کی میڈیکل ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں