انڈر انوائسنگ روکنے کیلیے درآمدات 5 کٹیگریز میں تقسیم

سرکاری،ملٹی نیشنل کمپنیوں،سفارتی،صنعتی اور کمرشل درآمدات پرمشتمل ہیں، ایف بی آر رپورٹ


Irshad Ansari December 21, 2013
سرکاری،ملٹی نیشنل کمپنیوں،سفارتی،صنعتی اور کمرشل درآمدات پرمشتمل ہیں، ایف بی آر رپورٹ۔ فوٹو: فائل

لاہور: حکومت نے انڈر انوائسنگ اور انڈر ویلیوایشن کی روک تھام کیلیے درآمدات کو 5کٹیگریز میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کی آئی ایم ایف کو فراہم کردہ رپورٹ میں انڈر انوائسنگ روکنے کی اسٹریٹجی میں بتایا گیاہے کہ درآمدات کو 5کٹیگریز میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

 photo 3_zpsab35a7ec.jpg

پہلی کٹیگری میں حکومتی وپبلک سیکٹر، دوسری کٹیگری میں ملٹی نیشنل کمپنیوں، تیسری کٹیگری میں سفارتخانوں، سفارت کاروں اور این جی اوز، چوتھی کٹیگری میں صنعتی اور پانچویں کٹیگری میں کمرشل درآمدات کو رکھا گیا ہے۔دستاویزکے مطابق انڈسٹریل اور کمرشل امپورٹ کی آخری 2 کٹیگریز میں زیادہ انڈر ویلیو ایشن و انڈرانوائسنگ ہورہی ہے، زیادہ انڈر انوائسنگ کمرشل امپورٹ میں ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں