مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثہ ایک ہلاک 3 زخمی
سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی گاڑی فوجی آپریشن میں حصہ لینے کے بعد ہیڈکوارٹر آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع باندی پورہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت نریش کمار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخموں میں روی راج، انکیت کمار گپتا اور ونود کمار شامل ہیں۔ گاڑی ایک آپریشن میں حصہ لینے کے بعد ہیڈ کوارٹر واپس آ رہی تھی۔
دوسری جانب ضلع بڈگام میں میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جس کے بعد ایک ہفتے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔