بنگلادیش قبر میں دفناتے وقت نومولود زندہ ہوگیا

سات ماہ کی حاملہ خاتون نے پری میچیور بچے کو جنم دیا جسے ڈاکٹر نے مردہ قرار دیدیا تھا

مقامی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے نومولد کو مردہ قرار دے دیا تھا، فوٹو : فائل

بنگلادیش میں مردہ قرار دیئے گئے بچے نے عین اس وقت آنکھیں کھول دیں اور چیخ کر رونے لگا جب اسے قبر میں لٹایا جا رہا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سات ماہ کی حاملہ خاتون شاہین اختر نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا جسے لیڈی ڈاکٹر نے مردہ قرار دیتے ہوئے دستانے رکھنے والے ڈبے میں رکھ کر والد کو دیا کہ قریبی قبرستان میں دفنا آئے۔


غمزدہ باپ قبرستان گیا تو وہاں قبر کی قیمت زیادہ تھی جس پر اسے ایک اور قبرستان بھیجا گیا جہاں نسبتاً سستی قبر مل گئی۔ قبر کھودنے کے بعد جیسے ہی نومولد کو قبر میں اتارا جانے لگا اچانک بچے کا جسم حرکت کرنے لگا۔

غریب باپ بچے کو لیکر دوبارہ اسی اسپتال گیا تاہم جنرل وارڈ میں بستر نہ ہونے کی وجہ سے بچے کو دوسرے اسپتال لے جانا پڑا جہاں زچہ وبچہ کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ والدین نے بچے کے زندہ ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔
Load Next Story