ڈیولپمنٹ پلان 182013 کواسی ماہ فائنل کردینگے احسن اقبال
ویژن 2025لانگ ٹرم، مقصد اعلی معیارزندگی وخوشحال پاکستان ہے، ورکشاپ سے خطاب
لاہور:
وفاقی وزیر برائے پلاننگ، ڈیولپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی تعمیر و ترقی کے ضمن میں ملک کو متوازن معاشی راستے پرلانے کے لیے تمام صوبوں کی مشاورت سے ویژن2025 کے تحت اپنے 11ویں 5سالہ ڈیولپمنٹ پلان 2013-18 کو اس سال کے آخر میںحتمی شکل دے گی۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک روزہ صوبائی مشاورتی ورکشاپ برائے ویژن 2025 اور 5 سالہ ڈیولپمنٹ پلان 2013-18 سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں وفاقی وصوبائی حکام، نجی شعبے کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ویژن2025 ملکی طویل مدتی ترقی کا نمونہ ہے جس کے ذریعے سے عوام کے اعلی معیارزندگی کو یقینی بنانااور انہیں خوشحال پاکستان دینا مقصود ہے۔
انہوں نے حکومت پنجاب کو ہدایت کی وہ تمام ترقیاتی شعبوں میں پلاننگ کے معیار کو جانچنے کے لیے ایک روڑ میپ برائے ڈیولپمنٹ تیار کرے اور یہ پلان قومی سطح کی اہم دستایزات کا حصہ تصور کیا جائے گا۔ اس سے قبل چیئرمین پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈمحمد عرفان الہی نے استقبالیہ خطاب کے دوران کہا کہ صوبائی مشاورتی ورکشاپ 7 بڑے نکات پر مشتمل ہے جن میںانرجی سیکیورٹی، خودانحصاری، متوازن نمو، انسانی وسماجی سرمایہ، ویلیو ایڈیشن اینڈ کمپیٹیٹونیس پروڈکشن سیکٹر، جدید انفرااسٹرکچر، ایس ایم ای و پرائیویٹ سیکٹرگروتھ اور سیکیورٹی، ادارتی ریفارمز و جمہوری گورننس شامل ہیں۔