موٹروے سٹی ایگزیکٹوبلاک سرمایہ کاری کیلئے ایک شاندار منصوبہ Test Link

قاضی گروپ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ عام آدمی کو رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں


October 12, 2020
قاضی گروپ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ عام آدمی کو رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں

اپنے گھر کا خواب ہر انسان رکھتا ہے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے قاضی گروپ آف کمپنیز نے ایک جدید رہائشی منصوبے کا آغاز کیا ہے جو تمام جدید سہولیات سے لیس، قدرت کے انتہائی قریب پراجیکٹ ہے ۔ اس عظیم رہائشی منصوبے کو موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک کا نام دیا گیا ہے۔

قاضی گروپ آف کمپنیز ملک کی معاشی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے ضمن میں ایک نام جو جانا پہچانا بھی ہے۔ اس گروپ کے وسیع بزنس پورٹفولیوز میں آٹو صنعت، آئی ٹی، مارکیٹنگ، انٹرنیشنل معیاری فوڈ فرینچائیز، تعمیراتی صنعت اور ریئل اسٹیٹ شامل ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ قاضی گروپ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ عام آدمی کو رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اس گروپ کی اولین ترجیح ہوتی ہے کہ ایسے باوقار اور باسہولت رہائشی منصوبے تیار کئے جائیں جو ہر ایک کی دسترس میں ہوں۔ انہی کاوشوں کے تحت اب قاضی گروپ آف کمپنیز کی جانب سے شاندار 'موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک' کا منصوبہ پیش کیا جارہا ہے۔ یہ منصوبہ ایک جانب توپرآسائش، جدید اور قدرت کے قریب ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بہترین لوکیشن پر واقع ہے جو کہ اس کی اہمیت میں مزید اضافہ کر دیتی ہیں۔



موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک

نیو انٹرنیشنل ایرپورٹ سے صرف 5 کلومیٹر ، سی پیک روٹ سے صرف 3 کلومیٹر اور راولپنڈی رنگ روڈ سے صرف ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ یہ تمام تر راستے اس پراجیکٹ کو روالپنڈی اسلام آباد کے اہم سٹی سنٹرز کے انتہائی قریب کر دیتے ہیں- رنگ روڈ سی پیک روٹ کے انتہائی قریب ہونے کے وجہ سے بڑے بڑے کاروباری مراکز بھی اس پراجیکٹ کے قریب ہونگے جو کہ آنے والے سالوں میں اس پراجیکٹ کو بہت زیادہ فائدہ دیں گے۔

موٹر وے سٹی ایگزیکٹو بلاک بہترین لوکیشن پر ہونے کی وجہ سے باقی شہروں اور خصوصاً راولپنڈی اسلام آباد کی اہم جگہوں تک رسائی انتہائی آسان اور کم فاصلے پر ہو جاتی ہے۔

Motorway-city-executive-block-1

روالپنڈی رنگ روڈ جو کہ ایک بزنس روٹ ہے اس روٹ کا سب سے اہم زون جوکہ بزنس حب کہلاتا ہے موٹر وے سٹی ایگزیکٹو بلاک سے صرف چند سو میٹر پر واقع ہے ۔ اس بزنس حب میں چائنہ ایک ایکسپو سینٹر بھی تعمیر کر رہا ہے۔

حکومتِ پاکستان یہاں ایک ڈیم روڈ تعمیر کررہی ہے جو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شروع ہوتی ہے اور سی پیک منصوبے کے مغربی راستے سے ہوتی ہوئی موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک تک جاتی ہے۔ اس ڈیم روڈ کی وجہ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک کی مسافت صرف پانچ منٹ کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک سے اطراف کے تمام علاقوں تک پہنچنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔

Motorway-city

جو لوگ سرسبز و شاداب اور پرسکون رہائش چاہتے ہیں اور ایسی رہائش جو ہر طرح سے جدید ترین بھی ہو۔ وہ اس خواب کو پورا کرنے کے لیے اس رہائشی منصوبے میں اپنا گھر بنا سکتے ہیں- کیونکہ اس رہائشی منصوبے میں کافی زیادہ رقبہ سرسبز رکھا گیا ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بلاک جدید طرزِ زندگی کی تمام ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک ایک سرسبزو شاداب، پرسکون اور تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی منصوبہ ہے جہاں موجود ہر طرح کی سہولیات اور آسائشیں اسے بلاشبہ بین الاقوامی منصوبے کا درجہ دیتی ہیں۔

موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک ایک ایسا منصوبہ ہے جسے کے لیےتمام متعلقہ اداروں کی اجازت اور این او سی حاصل کئے جاچکے ہیں جن میں ٹی ایم اے فتح جنگ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اور پنجاب محکمہ ماحولیات سرِ فہرست ہیں۔

موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے جس میں ماہرین اپنی مہارت اور منصوبہ بندی سے پراجیکٹ کی تکمیل میں کوشاں ہیں۔۔

Motorway-city-executive-block6

یہ پاکستان کا پہلا رہائشی اور کمرشل منصوبہ ہے جہاں کے رہائشی واٹر اسپورٹس جیسی کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لےسکیں گے۔ دوسری جانب پی جی اے معیار کا گالف کورس بنایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ تفریحی پارک ، ڈیم کا نظارہ کرنے کے خاص مقامات، 24 گھنٹے سیکیورٹی اور صحت کی ہنگامی امداد کی فراہمی کی سہولیات شامل ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک سرمایہ کاری کے لیے ایک شاندار منصوبہ ہے جہاں مستقبل کے لیے شاندار تجارتی اور کاروباری مواقع موجود ہیں۔ مستقبل میں منافع بخش سرمایہ کاری کے لیے موٹروے سٹی ایگزیکٹو بلاک سے بہترین کوئی اور انتخاب نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس منصوبے پر آپ کا سرمایہ تیزی سے کئی گنا ہوکر آپ کو ہر ممکن کامیابی دلاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |