شوہر نے بیوی کو ذبح کرکے سر مبینہ عاشق کے دروازے پر رکھ دیا

شوہر کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے غیر ازدواجی تعلقات ہیں


ویب ڈیسک October 16, 2020
قاتل شوہر نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر گرفتاری دیدی، فوٹو : فائل

LOS ANGELES: بھارت میں شوہر نے بیوی کو ذبح کر کے سر اُس کے مبینہ عاشق کے دروازے پر رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں 40 سالہ شوہر جُررو سیالو کو شک تھا کہ اس کی بیوی 35 سالہ امشما ساتھ والے گاؤں کے رہائشی شخص کے عشق میں مبتلا ہے اور دونوں کے درمیان غیر ازدواجی تعلقات قائم ہیں۔

اسی شک کی بنیاد پر روز تلخ کلامی ہوتی ہے اور گزشتہ طیش میں آکر جُررو نے کلہاڑی سے اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کردیا اور موٹر سائیکل پر سر کو 5 کلومیٹر کی دوری پر لے جاکر دوسرے گاؤں میں بیوی کے مبینہ عاشق کے دروازے پر رکھ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کی سربریدہ لاش گھر کے قریبی جھاڑیوں سے مل گئی جب کہ سر دوسرے گاؤں سے برآمد کرلیا ہے۔ قاتل شوہر نے بھی بعد میں پولیس اسٹیشن پہنچ کر گرفتاری دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں