سرگودھا میں گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد

لاشیں کم از کم 2 روز پرانی ہیں اور انہیں مبینہ طور پر زہر دے کر مارا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 17, 2020
مقتولہ نسرین کا شوہر غلام عباس غائب ہے، پولیس فوٹو: فائل

سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع ایک گھر سے ماں اور اس کے 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ مقتولہ کا شوہر غائب ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں واقع علاقے یوسف پارک میں ایک گھر سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کی شناخت 40 سالہ نسرین، 13 سالہ ارم اور 2 سالہ احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ارم اور احمد نسرین ہی کے بچے بتائے گئے ہیں۔ افراد کے قتل کا مقدمہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں تینوں لاشیں کم از کم 2 روز پرانی ہیں اور انہیں مبینہ طور پر زہر دے کر مارا گیا ہے۔ مقتولہ نسرین کا شوہر غلام عباس غائب ہے۔ واقعے کی ہر رخ سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں