اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری

10 نکاتی ایجنڈے پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دھرنا قیادت کا عزم


ویب ڈیسک October 17, 2020
دھرنے کی جگہ کو کنٹینرز و خاردار تاروں سے بلاک کیا گیا ہے فوٹو: فائل

ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر ملک بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کے شرکا وقفے وقفے سے ''جینا ہوگا مرنا ہوگا، دھرنا ہوگا" اور ''شرم کرو، ڈوب مرو" کے نعرے لگا رہے ہیں۔ دھرنے کی جگہ کو چاروں اطراف سے کنٹینرز و خاردار تاروں سے بلاک کیا گیا ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موجود ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے نہ تو ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کا سروس اسٹرکچر بنایا جا رہا ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز پانچویں اسکیل میں بھرتی ہوتی ہیں اور تمام عمر اسی اسکیل میں گزار کر ریٹائر ہوجاتی ہیں جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہچننے تک بھی ان کی تنخواہ 18ہزار روپے سے زیادہ نہیں بڑھتی۔ 10 نکاتی ایجنڈے پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حکومت مذاکرات میں غیر سنجیدہ نظر آرہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |