آرمینیا کے آذربائیجان پر میزائل حملے میں 13 شہری جاں بحق 40 زخمی

آذربائیجان کے ایک حملے میں ہمارے 27 فوجی مارے گئے اور مخالف فوج کے ڈرونز نے سرحدی حدود بھی عبور کی، آرمینیا


ویب ڈیسک October 17, 2020
زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، فوٹو : ٹویٹر

آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان پر پے در پے میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں13 شہری جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، آرمینیا کی فوج نے آذربائیجان کے شہر گانجا میں میزائل داغے جو شہری علاقے میں گرے اور کئی گھر تباہ ہوگئے۔ میزائل حملے میں آذربائیجان کے 13 شہری جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

آذربائیجان نے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آرمینیا نے نی صرف جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : روس کی میزبانی میں آرمینیا اور آذربائیجان مذاکرات کامیاب، جنگ بندی کا اعلان

دوسری جانب آرمینیا نے بھی آذربائیجان پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی حدود میں ڈرونز دیکھے گئے ہیں جب کہ ایک حملے میں ہمارے 29 فوجی ہلاک ہوئے اس طرح 27 ستمبر سے تاحال آرمینیا کے 633 فوجی مارے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ متنازعہ علاقے نگورنوکارباخ پر دونوں ممالک کے درمیان 27 ستمبر سے جاری جھڑپوں میں 400 سے زائد افراد ہلاک اور ہزار کے قریب زخمی ہونے کے بعد روس کی ثالثی میں گزشتہ ہفتے ہی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |