تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہایک اہلکار شہید 3 زخمی

گزشتہ 5روز کےدوارن ملک میں سیکیورٹی اداروں پر ہونے والے حملوں میں 22 اہلکار شہید ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک October 17, 2020
دہشت گردوں نے تربت کے نزدیک جھکی جیک پوسٹ میں پیڑولنگ ٹیم پر فائرنگ کی، آئی ایس پی آر(فوٹو، فائل)

تربت کے نزدیک سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوب مشرقی تربت سے 35 کلومیٹر دور جَھکی پوسٹ کے نزدیک گشت کرنے والی سیکیورٹی فورس کی ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید جب کہ دیگر تین جوان زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5روز کے دوران ملک میں سیکیورٹی ادارو پر ہونے والے حملوں میں 22سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ جن میں سے بلوچستان میں 15،شمالی وزیرستان میں6اورباجوڑ میں1اہلکار شہید ہوا۔

پاک فوج پاکستان سمیت علاقائی سطح پر فروغ امن میں کوشاں ہیں۔ پاکستان مخالف قوتیں گزشتہ دو دہائیوں کی کامیابیاں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔اجیت دیول کی کھلم کھلا دھمکیوں کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔بھارتی سیاستدان اورسابق فوجی قیادت کھلے عام پاکستان توڑنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی ہاتھ کے واضح ثبوت ہیں۔ بلوچستان میں دہشتگردی کارروائیوں اوراسٹاک ایکس چینج پرحملے بھارتی ہاتھ سامنے آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |