پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلیے محنت کررہے ہیں ٹک ٹاک انتظامیہ

مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹمنٹ ثابت کریں گے، ٹک ٹاک انتظامیہ


ویب ڈیسک October 17, 2020
مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹمنٹ ثابت کریں گے، ٹک ٹاک انتظامیہ

ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد بھی ہم پی ٹی اے سے رابطے میں رہے جس کا مقصد مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹنٹ ثابت کرنا ہے۔

ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہمارے صارفین ایک ہفتے سے زائد عرصےسے ٹک ٹاک تک رسائی سے محروم ہیں، پی ٹی اے نے ہماری کاوشوں کوسراہا لیکن اس کے باوجود ہماری سروسز بلاک ہیں، بدقسمتی ہے پاکستان کی متحرک آن لائن کمیونٹی دنیا بھرمیں ہمارے کروڑوں صارفین کو اپنا ٹیلنٹ دکھانےسے محروم ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا کہ ایک سال حکومت پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لیے کافی محنت کی ہے، پابندی لگنے کے بعد بھی پی ٹی اے سے رابطے میں ہیں، مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹمنٹ ثابت کریں گے، پاکستان نے پابندی ہٹائی تواپنے وسائل اس مارکیٹ میں مختص کریں گے، ہم پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں سے دوبارہ رابطے کی بحالی کیلئے پرامید ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |