خاتون ایس ایچ او کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون سے خاتون افسر کی کئی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں

ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون سے خاتون افسر کی کئی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں(فوٹو، ایکسپریس)

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے خاتون پولیس افسر کو ہراساں کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو کے مطابق کراچی پولیس کی خاتون ایس ایچ او سب انسپکٹر غزالہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی،اور ملزم نعیم عرف کالو کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون سے خاتون افسر کی کئی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ملزم سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج ہونے کے بعد کراچی ضمانت لینے کے لیے پہنچا تھا جہاں سے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ملزم نے یہ تصاویر اور ویڈیوز دیگر مختلف سرکاری محکموں کے اعلی افسران کو بھیجی تھیں۔


یہ خبر بھی پڑھیے: سندھ پولیس میں خاتون افسر کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا

گرفتار ملزم کافی عرصے سے خاتون افسر کو دھمکیاں دے رہا تھا اور پیسوں کا بھی تقاضہ کرتا تھا۔ ملزم لاہور میں انتہائی اثررسوخ رکھتا ہے۔ خاتون افسر نے چند روز قبل ہراساں اور بلیک میل کرنے کے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

ملزم اپنے ماموں کی سم ہراساں کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا جو خود بھی ملزم کے خلاف گواہی بھی دے رہا ہے ۔گرفتار ملزم کئی عرصے سے خاتون افسر کو دھمکیاں دے رہا تھا اور پیسوں کا بھی تقاضہ کرتا تھا۔
Load Next Story