روپیہ مزید تگڑا ڈالر کی قدر 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر164،انٹربینک میں ڈالر کی قدر163روپے سے بھی نیچے آگئی
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر164،انٹربینک میں ڈالر کی قدر163روپے سے بھی نیچے آگئی۔ ترسیلات زر میں اضافے، جی20 ممالک کی قرضوں کی موخرادائیگیوں کی مدت توسیع، ایکسپورٹرز کی زرمبادلہ میں برآمدی آمدنی کوبھنانے کا عمل بڑھنے سے روپیہ مزید تگڑا ہوا۔
گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر1.34روپے گھٹ کر 162روپے 49پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر90 پیسے کی کمی163 روپے پر بند ہوئی۔
انٹربینک میں یوروکرنسی کی قدر مجموعی طور پر 2روپے گھٹ کر193.37 روپے پرآگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر2 روپے کی کمی سے191روپےہوگئی۔
نٹربینک میں برطانوی پاونڈ کی قدر1.88 روپے گھٹ کر 210.24 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر2 روپے گھٹ کر 211روپے ہوگئی۔