- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
نواز شریف کا بیانیہ کسی حد تک درست ہے، مراد علی شاہ
کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے نواز شریف کے مکمل بیانیے سے اتفاق نہیں لیکن نواز شریف کا بیانیہ کسی حد تک درست ہے۔
یہ بات انہوں ںے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، سعید غنی اور ناصر شاہ کے ہمراہ جلسہ گاہ باغِ جناح کے دورے کے موقع پر کہی۔ انہوں ںے پی ڈی ایم کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے نواز شریف کے مکمل بیانیے سے اتفاق نہیں لیکن نواز شریف کا بیانیہ کسی حد تک درست ہے، صوبے کا سربراہ میں ہوں تو پولیس کے غلط کاموں کا جواب بھی میں ہی دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر سال 18 اکتوبر کو شہدا کی یاد میں تعزیتی جلسے کا انعقاد کرتی ہے، رواں سال پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی قیادت نے اس جلسے کو عزت بخشی ہے، وفاقی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے عام آدمی کو پریشانیوں کا سامنا ہے، اتوار کو پورے سندھ سے عوام یہاں احتجاج ریکارڈ کرانے آئیں گے۔
انہوں ںے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کو دعوت دی کہ وہ وہ یہاں آکر اپنی آنکھوں سے جلسے کے مناظر دیکھیں اگر گوجرانولہ میں ہونے والا جلسہ ناکام تھا تو پھر حکومت کو پریشانی کس بات کی ہے؟َ حکومتی نمائندے سکون سے جاکر گھر بیٹھیں۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ وہ پہلا صوبہ ہے جس نے کورونا کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے، جلسے میں ایس او پیز کا خیال رکھیں گے کیونکہ ہمیں عوام کی صحت کے حوالے سے بھی فکر ہے، جلسوں میں ماسک پر وہ لوگ تنقید کررہے ہیں جو بند کمروں میں بھی ماسک استعمال نہیں کرتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔