جو خوف تھا وہ بھی ختم ہوگیا وزیر اعظم دھمکیاں کسی اور کو دیں مریم نواز

ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ہے وہ اس کھیل سے باہر ہیں، رہنما (ن) لیگ


ویب ڈیسک October 18, 2020
حکومت کو چند دن میں سب کچھ دکھائی دینا شروع ہوجائے گا، مریم نواز فوٹو: فائل

DORTMUND: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو خوف تھا وہ بھی ختم ہوگیا وزیر اعظم دھمکیاں کسی اور کو دیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں مگر صرف عوام کی تکلیفیں دیکھ کر گھبراتے ہیں، عوام کو فاقے کرتا دیکھ کر ہمارے دل گھبرارہے ہیں، ہم عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے، حکومت گوجرنوالہ جلسے سے ہل چکی ہے، عمران خان کو اپنی ترجیحات بدلنا ہوں گی، ہماری تحریک ووٹ کو عزت دلاتے تک جاری رہے گی۔

لاہور سے کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کی گزشتہ روز تقریر ایک ایسے ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی، جسے بہت غصہ تھا، عمران خان سے ہمارا مقابلہ ہے ہی نہیں، نواز شریف نے انہیں تو مخاطب کیا ہی نہیں، نواز شریف نے کہا تھا یہ آپ کا کھیل نہیں، آپ اس کھیل سے باہر ہیں، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو عام جیلوں میں رکھے جانے کی بات پر مریم نواز نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ جیلوں میں ہمیں بہت سہولیات دی گئیں تو وہ غلط ہے، ہمیں پہلے بھی عام جیلوں میں ہی رکھا گیا تھا، ہم 2،2 بار گرفتار ہوئے ، کئی ماہ جیل میں رہے، اب کس بات کا خوف ہے؟ جو خوف تھا وہ بھی اب ختم ہو گیا ہے، یہ دھمکیاں وہ کسی اور کو دیں۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ یہ تحریک فیصلہ کن ہے، حکومت کو ابھی کچھ نظر نہیں آرہا لیکن آئندہ چند روز میں سب کچھ نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں