کراچیدھماکے میں2 افراد جاں بحق پولیس افسر سمیت28زخمیفائرنگ و تشدد 2 ہلاک

پرانی سبزی منڈی پرسب انسپکٹرشفیق تنولی کے گھرکے باہرکھڑی موٹرسائیکل ڈیوائس سے تباہ،5 کلو بارودی مواداستعمال ہوا

ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکاخیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا،ایڈیشنل آئی جی۔ فوٹو: محمد نعمان/ایکسپریس

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس افسرکے گھرکے باہرموٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے2افرادجاں بحق اورپولیس افسراور2خواتین سمیت28افرادزخمی ہوگئے، متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ شہرمیں فائرنگ کے واقعات کے دوران 2افرادہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی تھانے کی حدودیونیورسٹی روڈپرانی سبزی منڈی پرواقع پختون چوک کے قریب رومانیہ مسجد اورکوئٹہ گل گلزار ہوٹل کے درمیان میں واقع مکان کے رہائشی سب انسپکٹرشفیق تنولی کے گھر کے باہرکھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں2افرادجاں بحق ہوگئے،ہلاک و زخمی ہونے والوں کومختلف اسپتالوں میں پہنچایاگیا،دھماکے کے نتیجے میں شفیق تنولی کی گاڑی اورموٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ قریبی گھروں،ہوٹلز اوردکانوں کے شیشے اوردیگرسامان تباہ ہوگیا، دھماکے کی آواز اتنی زور دارتھی کہ دور دور تک سنی گئی ،دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت اس کے پاس سے ملنے والے نادراکے شناختی کارڈ سے33 سالہ واجد علی خان کے نام سے کر لی گئی ، مقتول یونیورسٹی روڈسبزی منڈی بلاک 12 مکان نمبر 1188 کا رہائشی تھا جبکہ اس کاآبائی تعلق صوبہ خیبر پختونخواکے علاقے نوشہرہ اکاخیل سے تھاجبکہ جاں بحق ہونے والے13سالہ بچے کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جاسکے،دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سب انسپکٹرشفیق تنولی،30سالہ مجید ، 25 سالہ شعیب ، 30 سالہ زرین ، 30 سالہ شمس الرحمٰن ، 24 سالہ محسن ، 60 سالہ شاہ نواز ، 20 سالہ جاوید ،60 سالہ غلام رسول ، 35 سالہ محفوظ ، 35 سالہ فضل امین ، 14سالہ فضل حیات ، 35 سالہ الطاف ، 28 سالہ ارشاد اور 2 سالہ دلاور،35 سالہ جمال الدین اور60 سالہ عبد الحنان ،30 سالہ غلام احمد ، 20سالہ حسین ، 28 سالہ سلیمان اور40 سالہ حمزہ ، 54سالہ خستہ گل ، 52 سالہ علی حسن ، 16سالہ نعمان ، 18سالہ نوید اورخالد ،22 سالہ نورین بی بی ، 26 سالہ صائمہ بی بی اور18سالہ تبریزشامل ہیں۔




اطلاع ملنے پرایڈیشنل آئی جی کراچی شاہدحیات،ایس ایس پی سی آئی ڈی انسدادانتہاپسندی سیل چوہدری محمداسلم خان اورسی آئی ڈی فنانشل کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج راجاعمرخطاب موقع پرپہنچ گئے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکاخیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھاجو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے تباہ کی گئی گیا۔ایس ایس پی چوہدری اسلم نے بتایاکہ سب انسپکٹر شفیق تنولی کی حالت خطرے سے باہرہے۔راجاعمر خطاب نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شفیق تنولی کی ویگوکے قریب موٹرسائیکل کھڑی کی گئی تھی جس میں4سے 5کلو دھماکا خیزمواداوربڑے سائزکے بولڈ کااستعمال کیا گیا،دھماکے کی زیادہ شدت ویگوکے اگلے ٹائروں اورانجن پرآئی،دھماکے میں کالعدم تنطیمیں ملوث ہیں زیادہ شبہہ کالعدم لشکر جھنگوی پرہے کیونکہ موٹرسائیکلوں اور سمنٹ کے بلاکوں میں اب تک ہونے والے بم دھماکے کالعدم لشکرجھنگوی نے کیے ہیں تاہم تفتیش کے بعدحتمی طورپربتایاجاسکے گا۔

ادھرسہراب گوٹھ کے علاقے جنجال گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 50 سالہ فضل کریم ہلاک ہوگیا،مقتول کاآبائی تعلق باجوڑ سے تھا۔بلدیہ اتحادٹائون میں خالی پلاٹ سے 25سالہ خاتون کی لاش ملی جس کی گردن پر تیز دھار آلے کے وارتھے،مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی ،فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔محمودآباد چنیسرگوٹھ میں منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والااہلکار جاوید اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول گزشتہ ڈھائی برس سے محمود آباد تھانے میں تعینات تھا۔علاوہ ازیں حیدری کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے کاررجسٹریشن نمبر ALB-773 پر فائرنگ کردی جس سے کار میں سوار ڈاکٹروقار حیدر زخمی ہوگئے ۔رسالہ کے علاقے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 48 سالہ یاسین زخمی ہوگیا۔پاپوش کے علاقے خلافت چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریاض زخمی ہوگیا۔
Load Next Story