اسلام آباد میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں تیزی

اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا کے 132 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد1039 ہیں فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔


ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے مزید 132 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز سامنے آنے والے کوروناکے نئے کیسز میں 87 مرد اور 45 خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 17996ہوگئی ہے جن میں سے 16680مریض صحتیاب ہوچکے۔ اسلام آباد میں اب تک کوروناسے مجموعی طور پر 194 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد1039 ہیں۔
Load Next Story