چار ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے شیخ رشید

خوشی کی بات ہے عمران خان فرنٹ فٹ پر آگئے ہیں، شیخ رشید


ویب ڈیسک October 18, 2020
چار ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے، شیخ رشید. فوٹو: فائل

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چار ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے اور جس جس نے چورن کھایا ہے اس کو پھکی دی جائے گی۔

حسن ابدال ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے، اب وہ ویسے ہی ٹارزن بننے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں پاکستان کے خلاف باتیں کرنے کا نقصان ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 3 پارٹیوں کے الگ الگ ایجنڈے سامنے آئے ہیں، 31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھر جائے گا، خوشی کی بات ہے عمران خان فرنٹ فٹ پر آگئے ہیں اور انہوں نے ان کو نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان چار ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے، اور جس جس نے چورن کھایا ہے اس کو پھکی دی جائے گی، یہ سب لوگ سائیڈ پر ہوں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں