عالمِ اسلام کو ماہِ ’ربیع الاول‘ کی پرنور و معطر ساعتیں مبارک

کل یکم ربیع الاول ہے اور 12 ربیع الاؤل 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی

کل یکم ربیع الاول ہے اور 12 ربیع الاؤل 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی۔

ماہ ربیع الاول آج شروع ہورہا ہے جب کہ 12 ربیع الاول 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ماہ ربیع الاول کی مبارک ساعتیں کا آغاز ہوگیا ہے، اور 12 ربیع الاول 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی۔


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عالم اسلام کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق کل یکم ربیع الاول ہے اور 12 ربیع الاؤل 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہو گی، مسلمانان عالم کو ولادت خاتم النبیین محمد مصطفیٰﷺمبارک ہو۔



واضح رہے کہ گزشتہ رات رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، لہذاٰ یکم ربیع الاول 19 اکتوبر جب کہ 12 ربیع الاول 30 اکتوبر کو ہوگی۔
Load Next Story