مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر بھارتی اداکار سلمان خان کیخلاف مقدمہ درج

سلمان نے شو کے دوران مقابلے میں حصہ لینے والوں کو جنت یا دوزخ سے منسوب کر دیا تھا


Net News December 21, 2013
سلمان نے شو کے دوران مقابلے میں حصہ لینے والوں کو جنت یا دوزخ سے منسوب کر دیا تھا۔ فوٹو: فائل

مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور بھارت کے ایک نجی چینل کلر ٹی وی کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

سلمان خان جو آج کل ریالٹی شو بگ باس کے 7 ویں سیشن کے میزبان ہیں، انھوں نے شو کے دوران مقابلے میں حصہ لینے والوں کو جنت یا دوزخ سے منسوب کر دیا، یاد رہے کہ جنت کی اصطلاح مسلمانوں کیلیے بہت پاکیزہ ہے اور وہ ایسی اصطلاحات آسانی سے برداشت نہیں کر سکتے، عدالت کے حکم پر تھانہ فلک نوما میں بگ باس 7کے پروڈیوسر، چینل کلرز ٹی وی کی انتظامیہ اور میزبان سلمان خان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں