شدت پسندی پاکستان کوغیرمستحکم کرنیکی سازش ہےالطاف حسین

اتحادبین المسلمین کاسفرفرقہ واریت کے خاتمے کیلیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،قائدمتحدہ


Express Desk September 07, 2012
اتحادبین المسلمین کاسفرفرقہ واریت کے خاتمے کیلیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،قائدمتحدہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے شدت پسندوںکے ہاتھوں باجوڑ ایجنسی سے اغواکیے گئے پاک فوج کے 6 اہلکاروںکے وحشیانہ قتل اور ان کی گردنیںکاٹنے کی سخت الفاظ میںمذمت کی ہے۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ شدت پسندی اورانتہا پسندی پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کی سازش ہے اوراب ملک دشمن عناصرکے حوصلے اتنے بڑھ چکے ہیںکہ وہ مختلف مکاتب فکرکے عوام کے ساتھ مسلح افواج کے اہلکاروںکوبھی بربریت کانشانہ بنارہے ہیں۔انھوںنے قانون نافذ کرنے والے اداروںکے سربراہان صدر زرداری،وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیاکہ پاک فوج کے اہلکاروںکواغوا کرکے قتل کرنے اوران کی گردنیںکاٹنے والے درندہ صفت دہشت گردوںکوگرفتار کرکے سرعام عبرتناک سزادی جائے۔الطاف حسین نے شدت پسندوںکے ہاتھوںجاںبحق ہونے والے فوجی اہلکاورںکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا اور جاں بحق فوجی اہلکاروںکے بلنددرجات کے لیے بھی دعاکی۔

علاوہ ازیں نائن زیروعزیزآباد میں ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ اتحاد بین المسلمین کاسفرملک بھرمیںجاری رہے گااورانشاء اللہ تمام مکاتب فکرکے علمائے حق اور عوام اپنے اتحادسے فرقہ واریت اورانتہا پسندی کاخاتمہ کردیںگے۔الطاف حسین نے متحدہ بین المسلمین فورم کے تحت پریس کانفرنس اوراتحادبین المسلمین کے عملی مظاہرے پرفورم کے تمام جیدعلمائے کرام ، ایم کیوایم کی علما کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے کارکنان کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اتحادبین المسلمین کاعملی مظاہرہ ملک سے فرقہ واریت کے خاتمہ اوراحترام انسانیت کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ملک بھرکے تمام مسلمان،متحدہ بین المسلمین فورم کے بینرزتلے اپنے مسلک اورعقیدے پرقائم رہتے ہوئے فرقہ واریت کی بنیادپردہشت گردی اورقتل وغارت گری کی روک تھام کیلیے عملی کرداراداکریںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں