کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری قانون کے احترام کا بیانیہ ہے فواد چودھری

قائداعظم کی قبر اور ان کا مزار کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں، وفاقی وزیر سائنس


ویب ڈیسک October 19, 2020
قائداعظم کی قبر اور ان کا مزار کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں، وفاقی وزیر سائنس

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کو قانون کے احترام کا بیانیہ قرار دے دیا۔

فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کا کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا عمل قانون کے احترام کا بیانیہ ہے، قائداعظم محمد علی جناح کی قبر اور ان کا مزار کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے لئے مقدس جگہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قائداعظم کے مزار پر اٹھکیلیاں، نعرے بازی اور غیر سنجیدہ طرز عمل قانون کے خلاف ہے جس پر سزا ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس نے مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا

مزار قائد کی بے حرمتی کیس میں سندھ پولیس نے کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن صفدر سمیت مسلم لیگ (ن) کے 200 سے زائد کارکنوں کیخلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

گزشتہ روز مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے دوران کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نعرے بازی شروع کردی تھی اور مزار قائد کے احاطے میں "ووٹ کو عزت دو" کے نعرے لگائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |