تحریک انصاف کی ریلی روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ثنا اللہ

ن لیگ نے اپوزیشن میں بڑے بڑے وعدے کیے تھے جو پورے نہیں ہوسکے، اسد عمر

عمران خان کی احتجاجی ریلی کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرینگے، وہ پرامن احتجاج کریں ان کا حق ہے،وزیرقانون۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی احتجاجی ریلی کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرینگے، وہ پرامن احتجاج کریں ان کا حق ہے۔

ناصر باغ تک تو معاملہ ٹھیک ہے لیکن چونکہ لاہور ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ مال روڈ پر کوئی احتجاجی جلسہ اور ریلی کا انعقاد نہیں کیا جاسکتا اس لیے وہاں پر ان کی ریلی غیر قانونی ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'تکرار' میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ہمارا تحریک انصاف کی ریلی روکنے یا طاقت کے استعمال کا کوئی ارادہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ ان کے حل کیلیے کم ازکم 2 بجٹ کا ٹائم ملنا چاہیے۔




تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پچھلی حکومت میں مہنگائی کی شرح5.1 فیصد تھی جو 10.9 تک جاپہنچی ہے۔ جب ن لیگ اپوزیشن میں تھی تو اس کو سب کچھ پتہ تھا انھوں نے بڑے بڑے وعدے کیے تھے جو پورے نہیں ہوسکے۔ تجزیہ نگار ایاز امیر نے کہا کہ موجودہ حکمراں باتوں کے شہنشاہ ہیں، باتوں میں سب کہہ سکتے ہیں کہ مہنگائی نہیں ہوئی لیکن ہوئی ہے کوئی نہ مانے، نچلے اور مڈل طبقے پر اس کا بہت منفی اثر پڑا ہے، بڑی بڑی تنخواہیں بھی چھوٹی لگ رہی ہیں۔
Load Next Story