اورنج لائن ٹرین ٹریک کے ستونوں کی وال پینٹگ کے ذریعے تزئین و آرائش

فائن آرٹ کے 50 سے زائدطلبا وطالبات نے رنگوں کی مدد سے ستونوں پر مختلف اقسام کے درختوں اورپودوں کے مناظربنائے


آصف محمود October 18, 2020
اورنج لائن ٹرین ٹریک کے ستونوں کی تزئین و آرائش کا اہتمام پی ایچ اے نے کیا فوٹو: ایکسپریس

پی ایچ اے کے زیر اہتمام اورنج لائن ٹرین ٹریک کے ستونوں کی تزئین و آرائش اور مزید خوبصورتی کیلئے وال پینٹگ کا انعقاد کیا گیا، مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے فائن آرٹ کے 50 سے زائدطلبا وطالبات نے رنگوں کی مدد سے ستونوں پر مختلف اقسام کے درختوں اورپودوں کے مناظربنائے۔

وال پینٹنگز بنانے والے طلبا وطالبات کا کہنا تھا انہیں خوشی ہے کہ وہ شہرکی خوبصورتی میں اضافے کے لئے یہ کام کررہے ہیں، ان کا کہناتھا کینوس کے مقابلے میں اتنی بڑی وال پر پینٹنگز بنانے میں بہت فرق ہے ، یہ کافی مشکل ہے لیکن وہ ایک ٹاسک کے طور پر یہ کام کررہے ہیں، اس سے ان کی جھجک دور ہوگی اور صلاحیت مزید ابھر کر سامنے آئیں گی، پاکستان کا خوبصورت اورصاف ستھراچہرہ سامنے آئے گا۔

چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ پی ایچ اے صوبائی دارالحکومت کو خوبصورتی کے لحاظ سے دوسرے شہروں کیلئے رول ماڈل بنائے گا۔ اورنج لائن ٹرین ٹریک پر ہارٹیکلچر کے کام اور پیلرز پر وال پینٹنگ مزید خوبصورتی کا باعث بننے گی ۔ وال پینٹنگ میں طلبہ و طالبات جنگل تھیم کے حساب سے پھول ، درخت اور لینڈاسکیپنگ کی خوبصورت پینٹنگ بنائی ہیں جس پر پی ایچ اے نے وال پینٹنگ میں حصہ لینے والے تمام طلبہ اور طالبات کو تعریفی اسناد اور انعامات دے ان باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں