بنگلہ دیشاپوزیشن کا الیکشن کا بائیکاٹ جاری 118مظاہرین گرفتار

نگراں حکومت کی سرپرستی میں انتخابات کرانیکا اپوزیشن کا مطالبہ وزیر اعظم نے مسترد کردیا


INP December 21, 2013
ملک کی اہم سیاسی جماعت بنگلہ دیش عوامی پارٹی اور اتحادی جماعت اسلامی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔فوٹو:فائل

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عام انتخابات کا بائیکاٹ اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، حکومت نے کریک ڈاؤن کے دوران 118 افراد کو گرفتار کرلیا۔

دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم حسینہ واجد سے مطالبہ کیا کہ غیر جانبدار نگراں حکومت کی سرپرستی میں انتخابات کرائے جائیں، تاہم وزیراعظم حسینہ واجد نے اپوزیشن کے مطالبات کو مسترد کردیا۔

 photo 5_zpsaa74b0f0.jpg

عالمی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں 5 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات میں اختلاف رائے کے بعد ملک کی اہم سیاسی جماعت بنگلہ دیش عوامی پارٹی اور اتحادی جماعت اسلامی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مظاہروں کے باعث حکومت نے ملک بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں