زمبابوے کے خلاف سیریزکے لیے قومی ٹیم کا اعلان

کپتان بابراعظم قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی قیادت کریں گے


Sports Reporter October 19, 2020
کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں کیا۔

زمبابوے کے خلاف سیریزکے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں کیا۔ کپتان بابراعظم قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، حارث سہیل، فخرزمان، خوشدل شاہ، امام الحق، محمد حفیظ کو لیا گیا ہے اسپنرزمیں عثمان قادر، ظفر گوہر، عماد وسیم، شاداب خان شامل ہیں۔

وکٹ کیپرز میں محمد رضوان اور روحیل نزیر پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ فاسٹ باولرز میں موسی خان، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں