پی ٹی اے نے ’ٹک ٹاک‘ پر عائد پابندی ہٹادی

فیصلہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سےغیر اخلاق مواد شیئرکرنے والےتمام اکاؤنٹس بلاک کرنےکی یقین دہانی پرکیا گیا، پی ٹی اے


ویب ڈیسک October 19, 2020
ٹک ٹاک صارفین کے تمام اکاؤنٹس ملکی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرے گا، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹادی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق فیصلہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والے تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کی یقین دہانی پر کیا گیا ہے، ٹک ٹاک انتظامیہ صارفین کے تمام اکاؤنٹس ملکی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرے گا۔



واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ 'ٹک ٹاک' پر نامناسب مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی اے نے 'ٹک ٹاک' پر پابندی عائد کردی

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی انتظامیہ نے 'ٹک ٹاک' انتظامیہ کو متنازع اور غیرمناسب مواد ہٹانے کے لیے متعدد بار کہا اور انہیں نامناسب مواد ہٹانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئیں اور اس حوالے سے ویڈیو شیئرنگ ایپ کو وقت بھی دیا گیا تاہم وہ ہمیں مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں