اینٹی نارکوٹکس فورس کی کوہاٹ روڈ پر کارروائی ڈیڑھ ارب کی منشیات برآمد

1722 کلو گرام منشیات کو سیب کے پیکٹس میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا


ویب ڈیسک October 19, 2020
1722 کلو گرام منشیات کو سیب کے پیکٹس میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا (فوٹو: ایکسپریس)

اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس نے کوہاٹ روڈ پر بڑی کارروائی کے دوران 1722 کلو منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس ونگ کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی بڑی کھیپ ملک کے مختلف علاقوں میں اسمگلنگ کے لیے پہنچائی جارہی ہے، جس پر کوہاٹ روڈ پر کارروائی کے دوران ایک ٹرک کی تلاشی لی گی جس میں بظاہر سیب کے پیکٹس لائے جارہے تھے، تلاشی لینے پر پتا چلا کہ سیب کے پیکٹس میں منشیات چھپائی گی ہے۔

اے این ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی منشیات کی مقدار 1722 کلوگرام ہے جسے تاریخی ریکوری کے طور پر ظاہر کیا جارہا ہے، منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ڈیڑھ ار ب روپے ہے۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق کارروائی میں چار ملزمان خیال مٹ شاہ، خیال محمد، عطا اللہ اور احسان اللہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں انہیں مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔