وزیراعظم حکومتی کامیابیوں کی میڈیا پر تشہیر نہ ہونے کے باعث معاشی ٹیم پر برہم
منفی پروپیگنڈا کی روک تھام کیلئے مشیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو میڈیا اور ٹی وی ٹاک شوز میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے معاشی کامیابیوں کی میڈیا کے ذریعے تشہیر نہ ہونے پر معاشی ٹیم سے اظہار ناراضگی کیا ہے۔
وزیراعظم نے مشیر خزانہ اور معاشی ٹیم کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف پروپیگنڈا زائل کرنے کے لیے میڈیا پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
ایکسپریس کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا حکومت کی معاشی میدان میں حاصل کی گئی کامیابیوں کی میڈیا پر تشہیر نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے ٹی وی ٹاک شوز میں معیشت سے متعلق جھوٹے دعووں کے جواب میں حکومتی موقف نہیں آتا جس سے عوام میں حکومت کی معاشی پالیسیوں سے متعلق غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا کی روک تھام اور عوام کو حقیقی تصویر دکھانے کے لیے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور ان کی معاشی ٹیم میڈیا اور ٹی وی ٹاک شوز میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔