بنگلہ دیش کی صورتحالپی سی بی کا وزارت خارجہ اور آئی سی سی سے رابطہ

کشیدہ سیاسی حالات میں قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20چیمپئن شپ میں شرکت کے حوالے سے خدشات کا شکار ہیں


Sports Reporter December 21, 2013
کشیدہ سیاسی حالات میں قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20چیمپئن شپ میں شرکت کے حوالے سے خدشات کا شکار ہیں۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیشی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے پی سی بی نے وزارت خارجہ اور آئی سی سی سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کے حکام کشیدہ سیاسی حالات میں قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20چیمپئن شپ میں شرکت کے حوالے سے خدشات کا شکار ہیں،اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل امن وامان کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، وزارت خارجہ کو خط لکھ کر مشورہ مانگا گیا ہے، وہ ڈھاکا میں پاکستانی سفارتخانے سے معلومات حاصل کرکے تفصیلات فرہم کرے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے بورڈ کو بتایا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں،کرکٹ کی عالمی باڈی نے پی سی بی کے رابطے کی تصدیق تو نہیں کی لیکن ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے تمام 16ممالک کو سیکیورٹی کے حوالے سے خطوط لکھے جانے سے ثابت ہوگیاکہ تشویش کی لہر ضرور موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔