علی ظفر کے ہتک عزت دعوے پر کارروائی روکنے کیلئے میشا شفیع کی درخواست مسترد

میشا شفیع نے سائبر کرائم کی ایف آئی آر کا فیصلہ ہونے تک دعوے پر کارروائی روکنے کی استدعا کی تھی


ویب ڈیسک October 20, 2020
ایڈیشنل سیشن جج یاسر حسین نے میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ سنایا فوٹوفائل

عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور کی سیشن عدالت کے جج یاسرعلی نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کے گواہوں کو 27 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع کی علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست

یاد رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ سماعت پر سائبر کرائم کی ایف آئی آر کا فیصلہ ہونے تک دعوے پر کارروائی روکنے کی استدعا کی تھی۔ میشا شفیع کا موقف تھا مقدمہ درج ہونے سے گواہ خوف کا شکار ہیں، لہذا ایف آئی اے کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ ہونے تک علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی درخواست پرمیشاشفیع سمیت 9 افراد کےخلاف مقدمہ درج

دوسری جانب علی ظفر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا تھا میشا شفیع تاخیری حربے استعمال کررہی ہیں، ان کے صرف پانچ گواہ مقدمے میں نامزد ہیں، لہذا عدالت میشا شفیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی مکمل کرے۔

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے پر میشا شفیع کے خلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں