اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقررکردیا گیا

ہرمسافر ٹرین پر ایک دفعہ سوار ہونے کے 40 روپے بطور کرایہ ادا کرنے کا پابند ہوگا


ویب ڈیسک October 20, 2020
تقریب کے موقع پروزیرٹرانسپورٹ اور ارکان اسمبلی کو بھی مدعو کیا جائے گا

NEW DELHI: اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقررکردیا گیا جس کا محکمہ ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کردیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہرمسافر ٹرین پر ایک دفعہ سوار ہونے کے 40 روپے بطور کرایہ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

تقریب کے موقع پروزیرٹرانسپورٹ اور ارکان اسمبلی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب نے کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اورنج لائن کے ٹیسٹ رن کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں