نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عدالت تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کہ نواز شریف کی میڈیکل میڈیکل رپورٹس کس نے بنائیں، درخواست میں استدعا


ویب ڈیسک October 20, 2020
حکومتی نمائندوں کے مطابق نواز شریف نے جعلی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں، درخواست میں موقف

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

زمان مغل نامی شہری کی جانب سے رانا احمد رضا ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں نواز شریف، شہباز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری صحت، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، چیئرمین نیب، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف لندن میں علاج کی بجائے ملک اور ملکی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں، ان کی تقاریر کا مقصد پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے، نواز شریف کی پاک فوج کے اعلی حکام کے خلاف زبان قابل شرم ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومتی نمائندوں کے مطابق نواز شریف نے جعلی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے، جو معلوم کرے کہ جعلی میڈیکل رپورٹس کس نے بنائیں؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |