حالات کی ستم ظریفی ہے کہ مسلمان دوسرے مسلمان کا گلا کاٹ رہا ہے شہباز شریف
اجتماعی بصیرت کو بروئے کار لا کر ملک کو درپیش مشکلات کے بھنورسے نکالا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور حالات کی ستم ظریفی ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا گلا کاٹ رہاہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کو توانائی بحران، انتہا پسندی، کرپشن، غربت اور بیروز گاری جیسے چیلنجز کا سامناہے، اجتماعی بصیرت کو بروئے کار لا کر ملک کو درپیش مشکلات کے بھنورسے نکالا جا سکتا ہے، دہشت گردی، مسائل پر قابو پائے بغیر ملک میں ترقی ممکن نہیں، پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے، صرف محنت، دیانت داری اورعزم کے ذریعے ملک کومعاشی طو رپر مضبوط اور خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات کی ستم ظریفی ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا گلاکاٹ رہاہے، امید ہے کہ پاکستان بھی بین الاقوامی برادری میں باوقار مقام ضرور حاصل کرے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے جس نے ہر آڑے وقت میں ہمارا ساتھ دیا، دوستی کا تقاضا ہے کہ پاکستان او رچین کے مابین تجارتی حجم کو بڑھایا جائے، ہمیں اپنی ا صلاح خود کرناہے نا کہ باہر سے کوئی ہماری مدد کے لئے نہیں آئے گا۔