حکومت کوگھربھیجنے میں عوام کے علاوہ کسی اورقوت کا سہارا نہیں لیں گے مولانا فضل الرحمان

ملکی سیاست میں اداروں کو ملوث نہیں ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک October 20, 2020
ملک کو حقیقی جمہوریت کی پٹڑی پرلانا ہے، مولانا فضل الرحمان: فوٹو: فائل

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں اس حکومت کو عوام گھر بھیجے ہم عوام کے علاوہ اور کسی قوت کا سہارا نہیں لیں گے۔

جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غریبوں کا حال دیکھیں وہ بہت پریشان ہیں، کرنسی کی حیثیت وہ نہیں رہی جس سے خریداری کرسکیں، ووٹ کوعزت دو کا نعرہ اتنا بڑا ہوگیا کہ کسی کو گرفتارکرلیں، گزشتہ روزکے واقعے پرسندھ حکومت نے ندامت کا اظہارکیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بدمعاشی ہم کس طرح قبول کرسکتے ہیں، چاہتے ہیں اس حکومت کو عوام گھر بھیجے، تحریک کو ہم آئین و قانون کے دائرے میں ہی آگے بڑھائیں گے، عوام کے علاوہ اور کسی قوت کا سہارا نہیں لیں گے۔

ہمیں افسوس ہے کہ ہم اداروں کا نام کیوں لے رہے ہیں، ایسی نوبت نہیں آنی چاہیے تھی، ملکی سیاست میں اداروں کو ملوث نہیں ہونا چاہیے، ہم اداروں اوران شخصیات کا احترام کرتے ہیں، ملک کو ایک قوم کی طرح دیکھنا چاہتے ہیں، ملک کوحقیقی جمہوریت کی پٹڑی پرلانا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین نے ہرادارے کے کردارکا تعین کیا ہے، صرف ایک بات رہ گئی سلیکٹرکا نام لیا جائے یا نہیں، پی ڈی ایم کے جلسے بڑے شہروں میں ہو رہے ہیں، پی ڈی ایم کی کوشش ہے کہ حقیقی پارلیمنٹ کوبحال کرے، پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ ادارے آئین میں رہ کرکام کریں۔

کیپٹن صفدرکا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ایک گناہ بن گیا، کیا یہ اتنی بڑی غلطی ہے کہ کیپٹن صفدراہلیہ کیساتھ موجود تھے اورکمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتارکیا گیا، کیپٹن صفدرکے ساتھ بدمعاشی کی گئی، جے یو آئی کے دھرنے کے معاہدے پرعملدرآمد نہیں کیا گیا، معاہدے پرعملدرآمد نہیں ہورہا اس لئے مزید بڑی تحریک چلارہے ہیں، محمود خان اچکزئی کی تقریرکی وڈیو پوری سامنے لائی جائے، محمود خان اچکزئی کی تقریر دوسرے زبانوں کے حوالے سے تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |