انسداد دہشتگردی فورس کی سربراہی کیلئے محکمہ داخلہ اور پنجاب پولیس میں ٹھن گئی

پنجاب پولیس کے افسران نے انسداد دہشت گردی فورس کو اپنے ماتحت رکھنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے

پنجاب پولیس کے افسران نے انسداد دہشت گردی فورس کو اپنے ماتحت رکھنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے. فوٹو: فائل

محکمہ پولیس اور محکمہ داخلہ پنجاب میں اختیارات کی جنگ جاری ہے، پولیس سروس آف پاکستان کے افسران نے انسداد دہشت گردی فورس کو اپنے ماتحت رکھنے کےلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ پولیس اور محکمہ داخلہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس کو اپنے اپنے ماتحت کرنے کے لئے جنگ جاری ہے۔ پولیس حکام کو محکمہ پولیس میں محکمہ داخلہ کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ پر شدید تشویش ہے۔ محکمہ داخلہ رنگ روڈ پولیس اتھارٹی کے بعد انسداد دہشت گردی فورس کو بھی اپنے ماتحت لے چکا ہے۔

پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کا اس سلسلے میں آئی جی آفس میں آج بھی اجلاس ہوا جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے، پولیس افسران نے آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد افسران نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جب کہ پولیس افسران نے انسداد دہشت گردی فورس کو اپنے ماتحت رکھنے کی بھی ٹھان لی ہے اور وہ اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے ہیں۔
Load Next Story