ڈالر کی تنزلی جاری سونے کی قیمت میں کمی

زرمبادلہ کی دونوں میں مارکیٹوں میں روپیہ تگڑا ہونے کا سلسلہ جاری ہے


Staff Reporter October 20, 2020
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں تنزلی کاشکار ہے(فوٹو، فائل)

ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد مزید 15پیسے کی کمی سے 162روپے 28پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 15پیسے کی کمی سے 162روپے 55پیسے پر بند ہوئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی 1905ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115700روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 99194روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔

اسی طرح تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 1250روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8روپے 57پیسے کی کمی سے 1071روپے 67پیسے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں